شائقین میں جھڑپیں، یوئیفا کا روس کے خلاف تحقیقات کا اعلان

پیر 13 جون 2016 11:03

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جون۔2016ء)یورپی ممالک کی فٹبال کی نگران تنظیم یوئیفا نے انگلینڈ اور روس کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں شائقین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد روس کی فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔’رشین فٹبال ایسوسی ایشن‘ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روس پر لگائے جانے والے الزامات میں شائقین کی جانب سے دھکم پیل، نسل پر ستانہ رویہ اور گراوٴنڈ میں آتشبازی کے الزام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

روس کے لیے سزا کا تعین منگل کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔دوسری جانب یورپی فٹبال کے ادارے یوئیفا کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ ہفتے کو فرانس کے شہر مارسے میں انگلینڈ اور روس کے فٹبال شائقین اور پولیس کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی تھیں۔ انگلینڈ اور روس کے درمیان یورو 2016 کے گروپ بی کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا اور اس دوران سٹیڈیم میں شائقین کے درمیان جھڑپیں دیکھی گئیں جن میں بظاہر روسی حامیوں کو انگلینڈ کے شائقین پر جھپٹتے دیکھا جا سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :