اردن، اخوان کا سیاسی بازو انتخابات میں حصہ لے گا

پیر 13 جون 2016 11:03

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جون۔2016ء)اردن کی بڑی مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے سیاسی بازو اسلامی محاذ عمل نے ملک میں 30 ستمبر کو ہونے والے پارلیمان انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔اس جماعت نے 2010ء اور 2013ء میں منعقدہ عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جماعت کے ترجمان مراد عدیلح نے بتایا ہے کہ اسلامی محاذ عمل کی قیادت نے ہفتے کی شب منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کثرت رائے سے انتخابات میں حصہ لینے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ محاذ انتخابات میں کامیابی کے لیے دوسری جماعتوں سے اتحاد و شراکت داری پر غور کرے گا۔

متعلقہ عنوان :