پشاور سمیت صوبے بھر میں بنکوں سے قرضے حاصل کرکے معاف کرنے والے شخصیات کی فہرستیں طلب

اتوار 12 جون 2016 11:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جون۔2016ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں بنکوں سے قرضے حاصل کرکے معاف کرنے والے شخصیات کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بنک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق سیاسی شخصیات ، تاجروں ، بیوروکریسی کی جانب سے گزشتہ بیس سالوں کے دوران بنکوں سے مختلف مدوں میں لئے جانے والے قرضوں اور بعدازاں اس کے معاف کرنے والی شخصیات کی تفصیلات بنک کے ہیڈ کوارٹر ز کی جانب سے طلب کی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کے تقریر کے بعد ہفتے کے روز حج درخواستوں کی وصولی کے دوران بنکوں کی جانب سے قرضے حاصل کرنے والے اور معاف کرنے والی شخصیات کی تفصیلات بھی اکھٹی کرتے رہے تاکہ اسے اپنے اپنے بنکوں کے ہیڈ کوارٹرز کو ارسا ل کیا جا سکے ۔

اہم سیاسی شخصیات ،تاجروں کی جانب سے قرضے حاصل کر کے معاف کرنے والے شخصیات میں اس حوالے سے شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے ۔ بنک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق ان کی تفصیلات صوبے کے تمام بنکوں کی جانب سے اکھٹی کرنے کے بعد ہیڈ کوارٹرز کو ارسال کردیئے جائینگے ۔