کراچی ، نئے مالی سال کا بجٹ ،سندھ نے خدمات پر سیلز ٹیکس کی شرح کو14فیصد سے کم کر کے 13فیصد کردی

اتوار 12 جون 2016 11:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جون۔2016ء) نئے مالی سال کے بجٹ میں سندھ حکومت نے خدمات پر سندھ سیلز ٹیکس کی شرح کو14فیصد سے کم کر کے 13فیصد کردیا ہے ۔سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس نے بتدریج سیلز ٹیکس کی معیاری شرح کو کم کیا ہے ،جبکہ سیلز ٹیکس کی معیاری شرح وفاق میں 17فیصد ، پنجاب اور اسلام آباد کی وفاقی حدود میں 16فیصد، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں 15فیصد ہے ۔

سندھ نے اس شرح کو2014-15میں 16فیصد سے کم کرکے 15فیصد اور 2015-16 کے بجٹ میں مزید کم کرکے 14فیصد کر دیا تھا جبکہ2016-17ء کے مالی سال میں تجویز دے رہے ہیں کہ سندھ سیلز ٹیکس کی معیاری شرح کو کم کرکے سال 2016-17کے لئے 13فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔خدمات ہر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کو 1فیصد کم کرنے سے سندھ کو محصولات کی مد میں 3.5بلین روپے کا نقصان ہو گا تاہم سندھ حکومت کامئوقف ہے کہ سندھ ریونیوکی ٹیکس مشینری کا متوازن طریقہ استعداد بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سندھ سیلز ٹیکس کے قانونی شرح میں کمی اور اسی وقت وفاق اور دوسرے صوبوں کے سیلز ٹیکس کے قانونی شرح میں اضافہ کے باعث سندھ سیلز ٹیکس کے نیٹ سیلز ٹیکس کے جمع کرنے کو شدید دھچکا پہنچا ہے کیونکہ سندھ سیلز ٹیکس کے آؤٹ پٹ ٹیکس کے مقابلہ میں ان پٹ کو زیادہ ٹیکس کی شرح کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :