موزیرمملکت بلیغ الرحمن کا وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری سے رابطہ

ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کریم اور تفسیر و ترجمہ کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانے پر مشاورت

اتوار 12 جون 2016 11:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جون۔2016ء) وزیرمملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئرمیاں بلیغ الرحمن نے وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری سے رابطہ کرتے ہوئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ناظرہ قرآن کریم اور تفسیر و ترجمہ کو نصاب تعلیم کا حصہ بنانے پر مشاورت کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئرمیاں بلیغ الرحمن نے وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں نصاب تعلیم میں قرآن کی ناظرہ ، تفسیر اور ترجمہ کی شمولیت کے حوالے سے گفتگو کی ہے جس پر ذرائع کے مطابق قاری حنیف جالندھری نے وفاق المدارس کی جانب سے مکمل حمایت و تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور وزیر تعلیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ملک بھر میں دوررس اور مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

وفاقی وزیر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ قاری حنیف جالندھری نے تمام صوبوں سے اپیل کی کہ وہ عیدالفطر کے بعد اس عمل کو لاگو کرنے میں بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :