نواز شریف نے بجٹ منظور کرانے کی ذمہ داری چوہدری نثار کو سونپ دی

اتوار 12 جون 2016 11:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جون۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے بجٹ پر عام بحث کے دوران قومی اسمبلی میں کورم پورا کرنے اور ایوان سے بجٹ منظور کرانے کی ذمہ داری وزیر داخلہ کو سونپ دی ہے، بجٹ منظور کرانے کیلئے مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیر پارلیمانی امور ارکان کی حاضریوں کی تفصیلات چوہدری نثار علی خان کو روزانہ کی بنیاد پر فراہم کرتے ہیں۔