امریکہ روسی کلاشنکوف بھی بنائے گا

اتوار 12 جون 2016 11:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جون۔2016ء) امریکہ اب روسی کلاشنکوف بھی بنائے گا۔ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی فوج اس امکان پر غور کررہی ہے کہ روسی کلاشنکوف امریکی اسلحہ ساز کارخانوں میں تیار کروائی جائے۔

(جاری ہے)

امریکی فوج شہرہ آفاق کلاشنکوف جسے اے کے47 بھی کہا جاتا ہے کے علاوہ روسی مشین گن اور سنائیپر بندوقوں کی تیاری میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔یہ خود کار رائفل کرہ ارض کی مشہور ترین رائفل ہے۔جسے درجنوں ممالک کی فوجیں استعمال کررہی ہیں جبکہ یہی رافل کئی تنظیموں کے پرچموں کی زینت بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :