مسلح تنازعات میں بچوں کا تحفظ، خصوصی کانفرنس آئندہ سال فرانس میں ہو گی

اتوار 12 جون 2016 11:52

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جون۔2016ء) فرانس کے وزیر داخلہ راں مارک ایغو نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلح تنازعات میں گہرے علاقوں میں متاثر ہونے والے بچوں کے تحفظ کے موضوع پر ایک کانفرنس فرانس میں منعقد کی جائے گی۔ ایغو کے مطابق وزارتی سطح کی یہ کانفرنس فروری 2017 میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی وزیر خارجہ نے اِس کانفرنس کا اعلان اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ایک خصوصی اجلاس میں کیا۔ اِس اجلاس میں مسلح تنازعات اور بحران زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں عام شہریوں کے تحفظ کی صورت کو زیر بحث لایا گیا۔ کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ پرتشدد تنازعوں کے دوران97 فیصد ہلاکتیں عام شہریوں کی ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :