بھارت ، سماجی خدمت گار سنبھاجی چھترپتی راجیہ سبھا کے لیے رکن نامزد

اتوار 12 جون 2016 11:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12جون۔2016ء) بھارت کی حکومت نے ملک کے مشہور سماجی خدمت گار سنبھاجی چھترپتی کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے لیے نامزد کر دیاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق صدر پرناب مکھرجی نے ریاست مہاراشڑا کے سر گرم سماجی کارکن سنبھا جی چھترپتی کی راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر نامزدگی کو منظوری دی۔راجیہ سبھا کی مذکورہ نشست نامزد رکن پرنب پنڈیا کے گزشتہ مہینہ استعفی دینے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی اسی سیٹ کے لئے سنبھاجی چھترپتی کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :