نوشہرہ ، دریائے کابل میں ڈوب کر تین بہنیں جاں بحق

مرنے والی تینوں بہنیں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئی تھیں ، تعلق لاہور سے تھا

ہفتہ 11 جون 2016 10:09

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء)نوشہرہ کے علاقے وتڑ کے مقام پر شادی کی شاپنگ کے بعد واپس گھر جانے والی تین سگی بہنیں دریائے کابل میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں ، ایک کی لاش نکال لی گئی ، دو کی تلاش جاری۔

(جاری ہے)

بدقسمت خاندان صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور سے اپنے چھوٹے دیور کی شادی کی شاپنگ کے لیے تین سگی بہنیں عمیرہ ، سعدیہ ، بشریٰ اپنی پانچ ماہ کی بیٹی ماہ نور اور شوہر رکشہ ڈرائیور دلاور شاہ اوراپنی والدہ کے ساتھ نوشہرہ کینٹ کلاتھ مارکیٹ میں شاپنگ کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ وہ وتڑ کر مقام پر دریائے کابل کے کنارے رک گئے تو عمیرہ کا پاوٴں پھسل گیا اور وہ دریائے کابل میں گر گئی۔

عمیرہ کو بچانے اس کی بڑی بہن سعیدہ نے دریائے میں چھلانگ لگا دی۔ اپنی دونوں بہنوں کو بچانے چھوٹی بہن بشریٰ نے دریائے میں چھلانگ لگا دی وہ بھی ڈوب گئی۔ اس کے بعد عمیرہ کے شوہر دلاور شاہ نے چھلانگ لگا دی وہ صرف اپنی پانچ ماہ کی بیٹی ماہ نور کو بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سعیدہ کی لاش نوشہرہ کے قریب جہانگرہ دریائے کابل سے نکال لی گئی۔ دو ڈوب جانے والی بہنوں عمیرہ اور بشریٰ کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :