چارسدہ میں ایک گھنٹہ کے اندر فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایف سی اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق ، ملزمان فرار

ہفتہ 11 جون 2016 09:39

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء ) چارسدہ میں ایک گھنٹہ کے اندر فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایف سی اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق ۔ ملزمان فرار ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں پشاور روڈ پر سردریاب کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایف سی کے جوان احمد علی شاہ کو ڈیوٹی سے واپس گھر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں تنگی روڈ پر رجڑ شیخ آباد میں زبانی تکرار پر مبینہ ملزم واجد ولد جمرود نے فائرنگ کرکے علی نواز ولد شاہنواز کو قتل کر دیا جبکہ غنی خان روڈ پر کھیتوں سے 20سالہ نوجوان شہاب ولد یوسف کی قتل شدہ نعش برآمد ہوئی جس کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ مقتول نے خود کشی کی ہے ۔ تمام نعشوں کو قانونی کاروائی و پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی واقع کے ملزما ن کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔

متعلقہ عنوان :