فلسطینیوں کے اسرائیل میں داخل ہونے پر پابندی عائد

ہفتہ 11 جون 2016 10:42

یروشلم ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء)صیہونی ریاست کے فلسطین دشمن اقدامات جاری۔فلسطینیوں کو اسرائیل میں داخلے سے روکتے ہوئے پابندی عائد کردی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے ایک بازار میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے فلسطینی شہریوں پر اتوار کی نصف شب تک اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائدکر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یروشلم حکومت نے تمام فلسطینیوں کے اسرائیل میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کی ایک ترجمان نے جمعے کو بتایا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے بقول صرف انسانی بنیادوں پر ہی کسی فلسطینی کو غزہ پٹی اور غرب اردن سے اسرائیل میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ اس پابندی کا اطلاق ابتدائی طور پر اتوار کی نصف شب تک ہو گا۔ یروشلم حکومت نے تل ابیب میں فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد اسرائیل میں داخلے کے لیے فلسطینیوں کو جاری کیے جانے والے تراسی ہزار اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :