اوباما نے افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کے کردار کے توسیع کی منظوری دیدی

ہفتہ 11 جون 2016 10:41

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء)ا مریکہ کے صدر بارک اوباما نے افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کے کردار کے توسیع کی منظوری دے دی ہے۔وزارت دفاع کے سینئر افسر نے اپنی شناخت خفیہ رکھتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کے کردار کو بڑھانے کے فیصلے سے دہشت گردوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیوں کے لئے امریکی جنگی طیاروں کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے تحت طالبان کو نشانہ بنانے کے لئے کھلے طور پر حکم نہیں دیا گیا یعنی اس کا مطلب طالبان کو ہدف بنانے کے لئے ” بلینکٹ ٹارگٹ“ مقرر کرنا نہیں ہے۔نئی پالیسی کے مطابق افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ خود یہ فیصلہ کریں کہ کب امریکی فوج کو افغانستان کی روایتی فوج کی مدد کے لئے کود پڑنا ہے جیسا کہ پہلے افغانستان کی سپیشل فورسز کے ساتھ بعض ناگزیز حالات میں امریکہ کی طرف سے معاونت کی جاتی رہی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ امریکی فوج افغان فوج کے ساتھ ڈے ٹو ڈے کارروائیوں میں شامل نہیں ہو گی۔نئی پالیسی سے امریکی فوج کی مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کی حد ختم کر دی گئی ہے ۔