پاکستان کیخلاف سرگرمیاں :سندھ حکومت نے گرفتار ہندو وکیل کو 90 روز کیلئے جیل میں بند کر دیا

ہفتہ 11 جون 2016 10:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء) حکومت پاکستان کی ہدایت پرحکومت سندھ نے ایک ہندووکیل ولہ تیگوکوسیکیورٹی آف پاکستان ایکٹ 1952ء کے تحت سندھ میں90روزکے لیے جیل میں بندکرنے کاحکم نامہ جاری کردیا ہے،وفاقی حکومت نے کیول ولد تیگوکوپاکستان کے خلاف سرگرمیوں کی بناپرگرفتار کرکے حکومت سندھ کے حوالے کیاہے اورحکومت سندھ کوہدایت کی ہے کہ انہیں90روزکے لیے جیل میں بند کیاجائے اس حکم پرصوبائی محکمہ داخلہ نے ایک نوٹیفیکش جاری کرکے آئی جی جیل خانہ جات کوحکم جاری کیا ہے کہ کیول ولدتیگوکوکسی بھی جیل میں ایک ماہ کے لیے بندکیاجائے،انہیں پچھلے ماہ رینجرز اورحساس اداروں نے سندھ کے سرحدی علاقوں سے گرفتارکیاتھااورتفتیش کے بعد وفاقی حکومت سے سفارش کی تھی کہ ان کی سرگرمیاں مشکوک تھیں۔

متعلقہ عنوان :