حکومت نے مجموعی طور پرکاروباری طبقہ کو فائدہ پہنچانے والا بجٹ دیا ہے، اسحاق ڈار

ملکی ذراعت کو تقویت دینے کے لیئے بجٹ میں جو خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں وہ ملکی مجموعی ترقی کے لیئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں،اجلاس سے خطاب

ہفتہ 11 جون 2016 10:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جون۔2016ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے مجموعی طور پرکاروباری طبقہ کو فائدہ پہنچانے والا بجٹ دیا ہے، ملکی ذراعت کو تقویت دینے کے لیئے بجٹ میں جو خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں وہ ملکی مجموعی ترقی کے لیئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ان خیالات کا اطہار وفاقی وزیر نے جمعہ کو فنانس کی دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں کی جانب سے آئندہ مالی سال 2016-17 کے پیش کردہ بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا سیکریٹری خزانہ ڈاکٹروقارمسعود اور ایف بی آر کے چیئرمین نثارخان نے تین جون کو پیش کیئے گئے بجٹ 2016 اور 2017 سے متعلق مختلف تجاویزپر اجلاس کو بریفنگ دی۔

پارلیمان کے دونوں ایوانوں اور کمیٹیوں میں پیش کی گء تجاویز پر سیکریٹری خزانہ اور ایف بی آر کے چیئرمین نے اپنی اپنی رائے دی ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی ذراعت کو تقویت دینے کے لیئے بجٹ میں جو خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں وہ ملکی مجموعی ترقی کے لیئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات کو بڑھانے کے لیئے بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اہم تجاویزدی گء ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں اور فنانس کمیٹیوں کی آئندہ مالی سال کی بہتری کے لیئے تجاویزسے استفادہ کیا جائے گا۔اجلا س میں وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ اف ریونیو کے افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :