صومالیہ میں الشباب کا ایتھوپین فوج کی چھاوٴنی پر حملہ،43ہلاک

جمعہ 10 جون 2016 10:42

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جون۔2016ء)صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے فوجیوں کی چھاوٴنی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہونے والی شدید جھڑپ میں ایتھوپیا کے 43فوجی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں الشباب کے ترجمان شیخ ابومعصب کے مطابق لڑائی کے دوران ایتھوپیا کے 43 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ابو معصب کے بقول ان کے جنگجوؤں نے ایتھوپیا کے فوجیوں کی ایک چھاونی پر حملہ کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس دوران ہلاک ہونے والے الشباب کے شدت پسندوں کی تعداد نہیں بتائی۔خیال رہے ایتھوپیا قرن افریقہ میں افریقی یونین کے امن دستوں کا حصہ ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :