جنید خان نے انگلینڈ کیلئے کھیلنے سے متعلق میڈیا رپورٹس مسترد کردی

دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب نہ کیے جانے پر شدید مایوس ہیں تاہم انگلینڈ کے لیے کھیلنے سے متعلق خبریں درست نہیں، جنید خان

جمعرات 9 جون 2016 10:17

ء ناران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جون۔2016ء)پاکستانی تیز گیند باز جنید خان نے انگلینڈ کے لیے کھیلنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کردی ہے۔اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ناران میں موجود جنید خان نے کہا کہ وہ دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب نہ کیے جانے پر شدید مایوس ہیں تاہم انگلینڈ کے لیے کھیلنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب نہ کیے جانے پر وہ کچھ کاوٴنٹیز سے چار روزہ کرکٹ کھیلنے کے لیے رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

فاسٹ باوٴلر نے بتایا کہ انگلش کاوٴنٹی لینکاشائر کی انہیں کھلانے میں دلچسپی تھی تاہم وہ توقع کررہے تھے کہ انگلینڈ کے لیے اسکواڈ میں ان کا نام آجائے گا جس کے باعث انہوں نے کاوٴنٹی سے معاہدہ نہیں کیا۔جنید نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ اور پاکستان اے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں، ٹیم میں آنے کے لیے انہیں اس کے علاوہ کیا کرنا پڑے گا ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔چیف سیلیکٹر انضمام الحق کے بیان جس میں ان کا کہنا تھا کہ جنید مکمل ردھم میں نہیں ہیں، کے جواب میں فاسٹ باوٴلر کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور کاکول میں لگنے والے فٹنس کیمپ میں اسے ثابت کرچکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں منتخب کیے بغیر وہ اپنی فارم اور فٹنس کس طرح ثابت کریں