لاہور ،سانس کی نالی میں دانت پھسنے سے60سالہ خاتون کی حالت غیر ،بعدازاں زندہ بچا لیا گیا

جمعرات 9 جون 2016 09:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء) سانس کی نالی میں دانت پھسنے سے60سالہ خاتون کی حالت غیر ہو گئی جسے بعدازاں زندہ بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان چوک اچھرہ کی رہائشی60سالہ زبیدہ بی بی کے کھانا کھانے کے دوران منہ میں لگامصنوعی دانت ٹوٹ گیا اور سانس کی نالی میں پھنس گیا جس سے خاتون کی حالت غیر ہوگئی اسے فوری میو ہسپتال ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں پر شعبہ ناک ،کان ،گلہ کے ڈاکٹرز نے ضروری ٹیسٹوں کے بعد فوری اس کا آپریشن کرکے دانت نکال دیا جس کے بعد اب زبیدہ بی بی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :