لاہور ایئرپورٹ پرکسٹم حکام نے عمان سے تعلق رکھنے والے مسافرکوغیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتارکرلیا

عمانی باشندہ ناصرالخروسی 81 لاکھ پاکستانی روپوں کے برابر یو اے ای درھم اور عمانی ریال لاہور سے اسمگل کرتے پکڑا گیا

جمعرات 9 جون 2016 09:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء) لاہور ایئرپورٹ پرکسٹمزحکام نے عمان سے تعلق رکھنے والے مسافرکوغیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرنے کے جرم میں گرفتارکرلیا،عمانی باشندہ ناصرالخروسی 81 لاکھ پاکستانی روپوں کے برابر یو اے ای درھم اور عمانی ریال لاہور سے اسمگل کرتے پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام کے مطابق عمان ایئر کی لاہور سے مسقط جانے والی پرواز 344 کے ذریعے سفر کرنے والے عمانی باشندے ناصر سعید طالب الخروسی کی تلاشی کے دوران 50 ہزار یو اے ای درھم جبکہ 25 ہزار عمانی ریال برآمد ہوئے جن کی پاکستانی روپوں میں مالیت 81 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

کسٹمز حکام کیمطابق پاکستانی قوانین کی روشنی میں لاہور سے سفر کرنے والے تمام مسافر 10 ہزار امریکی ڈالر یا اس کے برابر کوئی بھی کرنسی ہمراہ لے جا سکتے ہیں ، اس سے زائد لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ عمان سے تعلق رکھنے والے مسافر ناصر الخروسی سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کے زمرے میں آتی ہے جس کی وجہ سے اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :