راولپنڈی، مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی سیما جیلانی سے پرس چھننے کی کوشش ناکام

جمعرات 9 جون 2016 09:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء) راولپنڈی میں سٹیڈیم روڈ کے قریب مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی سیما جیلانی سے پرس چھننے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی سیلا جیلانی رمضان سستا بازار کا دورہ کرکے گھر واپس جا رہی تھیں کی سٹیڈیم روڈ (ڈبل روڈ) کے قریب نامعلوم افراد نے کن قومی اسمبلی کا پرس چھیننے کی کوشش کی تاہم سیما جیلانی سے پرس چھیننے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی جس پر نامعلوم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے