داعش نے 19 خواتین کو زندہ جلا دیا

جمعرات 9 جون 2016 10:16

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء) شدت پسند تنظیم داعش کے زیر قبضہ علاقہ موصل میں 19 خواتین کو زندہ جلا دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خواتین نے داعشی جنگجووٴں سے جنسی تعلق قائم کرنے سے انکار کیا تھا جس پر جنگجووٴں نے انہیں لوہے کے پنجروں میں بند کر کے زندہ جلا دیا۔عینی شاہدین کے مطابق ان خواتین کو سرعام جلایا گیا اور سینکڑوں لوگ وہاں کھڑے دیکھتے رہے۔

کوئی انہیں بچانے کے لیے کچھ نہ کر سکا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اگست 2014 میں داعش نے شمال مغربی عراق کے شہر سنجار پر حملہ کیا تھا جہاں یزیدیوں کی اکثریت آباد تھی۔ علاقے پر قبضہ کے بعد 1800 یزیدی خواتین داعش کی قید میں آگئی تھیں۔ داعش نے عراق و شام کے مختلف علاقوں سے درجنوں خواتین کو اغوا بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں دنیا بھر سے کئی خواتین داعش میں شمولیت کے لیے شام جا چکی ہیں۔ان سب خواتین کی حیثیت داعش کے لیے جنسی غلام کی ہے اور ان میں سے کئی خواتین جنگجووٴں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا سامنا بھی کر چکی ہیں۔