جوہری معاہدے سے بھارت امریکہ تعلقات کی نوعیت بدل گئی ،ممبئی حملوں پرامریکہ نے ہماراساتھ دیا، نریندرمودی

جمہوریت پرہمارایقین مشترکہ ،بھارت مستقبل میں امریکی کمپنیوں کی منزل ہوگا،امریکی کانگریس سے خطاب

جمعرات 9 جون 2016 10:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ جوہری معاہدے سے بھارت امریکہ تعلقات کی نوعیت بدل گئی ہے ،ممبئی حملوں پرامریکہ نے ہماراساتھ دیا۔امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہزاروں امریکی فوجیوں نے آزادی کی شمع جلانے کے لئے جانیں دیں ۔

(جاری ہے)

امریکہ اوربھارت کے اہم دفاعی اتحادی ہیں ۔دونوں کے آزادی کے رشتے میں بھی جڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکی جمہوریت نے دوہری جمہوریت کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔جمہوریت پرہمارایقین مشترکہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماراتعاون ایک دوسرے کودہشتگردی اورسائبرحملوں سے بچاناہے۔بھارت سب سے زیادہ عسکری مشقیں امریکہ کے ساتھ کررہاہے ۔بھارت مستقبل میں امریکی کمپنیوں کی منزل ہوگا

متعلقہ عنوان :