را جہ ریاض پیپلز پارٹی چھوڑ نے کے بعد ڈیپرشن کا شکار ہوگئے

سا بق اپو زیشن لیڈرنے ڈیرے پر آنا چھوڑ دیا اور مکمل طور پر چپ سادھ لی

جمعرات 9 جون 2016 10:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء)پنجاب ا سمبلی کے سا بق اپو زیشن لیڈر را جہ ریاض نے پیپلز پارٹی چھوڑ نے کے بعد ڈیپرشن کا شکار ہوگئے ، پی ٹی آئی کے ٹا ئیگر ز نے بھی انہیں قبول نہ کیا،۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطا بق پنجاب اسمبلی میں سا بق اپو زیشن لیڈرپنجاب کے سابق سینئر وزیر راجہ ریا ض احمد خان پیپلز پارٹی چھوڑ نے کے بعد ڈیپریشن کا شکار ہو چکے ہیں۔انہیں پی ٹی آئی کے ٹا ئیگرز نے قبول نہیں کیاجس کی وجہ سے انہوں نے ڈیرے پر آنا چھوڑ دیا اور مکمل طور پر چپ سادھ لی ‘ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے اپنے حلقہ احباب کے سامنے یہ تسلیم کیا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کافیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ‘ذرائع کے مطابق وہ میڈیا کے تلخ سوالوں کا جواب دینے سے بھی گریزاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :