فطرہ کی رقم 100روپے فی کس،مفتی منیب الرحمان نے اعلان کردیا

صدقہ فطر اور فدیہ کی کم سے کم شرح 100 روپے فی کس مقرر کردی گئی

جمعرات 9 جون 2016 10:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2016ء)رمضان المبارک جہاں رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے، وہاں صدقہ اور خیرات کرنے کے حوالے سے بھی اس مہینے کو خاص اہمیت حاصل ہے۔علمائے کرام کی جانب سے کچھ روز قبل زکواة کا نصاب جا ری کیا گیا تھا۔اب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی جانب سے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم 2016کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کے مطابق اہل ثروت لوگ اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں جبکہ صدقہ فطر اور فدیہ کی کم سے کم شرح 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق مفتی منیب الرحمن نے کہا گندم کے نصاب سے 100 روپے، جو کے نصاب سے 320 روپے، کھجور کے نصاب سے 1600 روپے اور کشمش کے نصاب سے 1600 روپے فی کس فطرہ ادا کرنا ہوگا جبکہ 30دن کا فدیہ صوم گندم کے نصاب سے 3 ہزار روپے، جو کے نصاب سے 9600 روپے، کھجور اور کشمش کے نصاب سے 4800 روپے ادا کیاجائے۔اس طرح کفارہ صوم کی صورت میں 60 مساکین کو کھانا کھلایا جائے یا پھر گندم کے نصاب سے 6 ہزار روپے جو کے نصاب سے 19200، کھجور اور کشمش کے نصاب سے 96000 روپے ادا کیئے جائیں۔