ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے لیے 2 معاہدے

بدھ 8 جون 2016 10:22

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8جون۔2016ء ) ملک میں ایل این جی پر چلنے والے مزید بجلی گھر کی تعمیر کے لیے 2 معاہدے طے پاگئے۔تفصیلات کے مطابق اٹلس پاور جین نے چینی انجینئرنگ فرم کے ساتھ پاکستان کے پہلے ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ کے لیے 2 معاہدے طے کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ کے لیے جرمن کمپنی آلات، گیس اور تسلیم شدہ اسٹیم ٹربائن مہیا اور نصب کرے گی۔

پاور پلانٹ سے ڈیڑھ سو میگا واٹ بجلی کی فراہمی اپریل 2017 سے شروع کردی جائے گی جبکہ 2018 میں بجلی کی پیداوار 220 میگا واٹ تک پہنچ جائے گی۔اس سے قبل قطر اور پاکستان کے درمیان طویل مدتی ایل این جی معاہدے پر بھی دستخط کیے جا چکے ہیں جس کے تحت پاکستان ہر سال قطر سے 3.75 ملین ٹن ایل این جی خریدے گا جو کہ پاکستان کی قومی ضرورت کا کل 20 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :