کوہاٹ،تحریک انصا ف کو دھچکا، متعدد خواتین ورکرز پیپلزپارٹی میں شامل

دیگر پارٹیوں کی خواتین کونسلرز بھی شامل ،سیاسی جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

منگل 7 جون 2016 09:47

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء)کوہاٹ میں تحریک انصاف کے لیے دھچکا متعدد خواتین ورکرز پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئیں جن میں دیگر پارٹیوں کی خواتین کونسلرز بھی شامل ہیں سیاسی جماعتوں کے لیئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،اکثر خواتین کا تعلق تحریک انصاف سے ہے ۔

(جاری ہے)

چکر کوٹ میں اسٹیشن روڈ پر تابندہ عمران کی رہائش گاہ پر پی کے 39کے صدر سلطان شاہ اور ڈویژنل یوتھ ونگ صدر ملک بلال حسین کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابقہ صوبائی صدر خواتین ونگ ایم پی اے نگہت اورکزئی، سابقہ صوبائی جنرل سیکرٹری شازیہ طہماش ،سابقہ انفارمیشن سیکرٹری مہر سلطانہ ،پی کے 39کے صدر سلطان شاہ،ڈویژنل یوتھ ونگ کے صدر ملک بلال حسین سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی تقریب میں کوہاٹ کی سات خواتین کونسلرز اور بیس پرائیویٹ اسکولوں کی استانیوں نے باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی جن میں زیادہ تعداد تحریک انصاف کی ورکرز کا ہے اس موقع پر ایم پی اے نگہت اورکزئی نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی خواتین کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی یہ ہے کہ آج کوہاٹ کی خواتین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا پیپلز پارٹی نے ہی خواتین کو سیاست میں آنے کا موقع دیا اور یہ ثابت کیا کہ خواتین بھی سیاسی میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی حیران کن نتائج دے گی