کراچی،حکومت سندھ نے پالیسی تبدیل کردی

وزراء کوہٹانے کے بجائے اعلیٰ سرکاری افسران کوہٹانے کی پالیسی پرعمل شروع

منگل 7 جون 2016 09:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء)حکومت سندھ نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کردی ہے اب وزراء کوہٹانے کے بجائے اعلی سرکاری افسران کوہٹانے کی پالیسی پرعمل شروع کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاہے کہ وزیربلدیات جام خام شوروکے سیکریٹری بلدیات سے کچھ اختلاف ہوئے سیکریٹری بلدیات نورمحمدلغاری کوتبدیل کردیاگیا،مشیراطلاعات مولابخش چانڈیوکے سیکریٹری اطلاعات زاہد حسین میمن سے اختلافات ہوئے توسیکریٹری اطلاعات کاتبادلہ کردیاگیا،اس طرح سابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدرجمالی کے وزیرداخلہ سہیل انورسیال سے اختلاف ہوئے توآئی جی کاتبادلہ کرایاگیا،سابق ہوم سیکریٹری مختیاراحمدسومروکے وزیراعلی ہاؤس سے اختلاف ہوئے تومختیاراحمدسومروکوہٹاکرجمال مصطفی سیدکونیاہوم سیکریٹری مقررکردیاگیا،اس طرح سابق سیکریٹری ایکسائیزمدثراقبال کے وزیر ایکسائیز گیان چندایسرانی سے اختلاف ہوئے توسیکریٹری مدثراقبال کوہٹادیاگیا،اب چیئرمین اینٹی کرپشن ممتازعلی شاہ کے وزیراینٹی کرپشن منظورحسین وسان اور وزیراعلی ہاؤس سے اختلاف ہوئے توچیئرمین اینٹی کرپشن ممتاز شاہ کوہٹادیاگیا،اس طرح پالیسی کا قصد اپنے وزراء کوراضی رکھناہے تاکہ وہ اعلی قیادت سے شکایات نہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :