پا کستان اور آزادکشمیر سے کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،عمران خان

ایسا نظام لائیں گے جس میں عوام سکھ اور چین سے رہیں آزادکشمیر میں پاکستان سے بھی زیادہ کرپشن ہے ،ہم یہاں ایک مضبوط احتساب کا نظام لائیں گے سدھنوتی غیور اور غیرتمند عوام کا خطہ اور یہاں کے عوام تبدیلی کیلئے ہمارا ساتھ دیں ہم آزاد کشمیر میں شفاف حکومت بنائیں گے،پلندری میں جلسہ عام سے خطاب

منگل 7 جون 2016 10:15

پلندری( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جون۔2016ء )پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آزادکشمیر سے کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اور ایک ایسا نظام لائیں گے جسمیں عوام سکھ اور چین سے رہیں۔آزادکشمیر میں پاکستان سے بھی زیادہ کرپشن ہے ۔ ہم یہاں ایک مضبوط احتساب کا نظام لائیں گے۔ سدھنوتی غیور اور غیرتمند عوام کا خطہ اور یہاں کے عوام تبدیلی کے لئے ہمارا ساتھ دیں ہم آزاد کشمیر میں شفاف حکومت بنائیں گے۔

جبکہ پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے چپے چپے پر جدوجہد اور قربانی کی داستان رقم ہے۔میں سدھنوتی کے شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی سے یقین دلاتا ہوں جسطرح سبز علی خان اور ملی خان نے کھالیں کھنچوادیں مگر اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔

(جاری ہے)

میں نے بھی کبھی سدھنوتی کے شہیدوں کے ساتھ غداری نہیں کی اور اسی جذبے کے تحت میں نے پلندری میں کیڈٹ کالج تعمیر کرایا۔

تاکہ دنیا کو پتا لگ سکے کہ آزاد کی یہ شمع کہاں سے روشن ہوئی۔اسی طرح میں نے اسی جذبے کے تحت سدھنوتی بائی پاس بنوایا۔ڈسٹرکٹ ہسپتال، گرلزسکول اور کالجز دئیے اور پلندری آزاد پتن روڈبھی میرے دور میں منظور ہوئی۔نواز شریف اور زرداری کو اب آزاد کشمیر کے لوگ پہچان چکے ہیں اور اپنے قومی و ریاستی تشخص کو آگے بڑھانے کے لئے عوام ہمارے ساتھ ملکر عمر ان خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔

ان خیالات کا اظہاردونوں رہنماؤں نے غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی سدھنوتی میں پلندری کے مقام پر ایک بہت بڑے تاریخ ساز جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آزادکشمیر سے کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اور ایک ایسا نظام لائیں گے جسمیں عوام سکھ اور چین سے رہیں۔آزادکشمیر میں پاکستان سے بھی زیادہ کرپشن ہے ۔

ہم یہاں ایکایک مضبوط احتساب کا نظام لائیں گے۔ سدھنوتی غیور اور غیرتمند عوام کا خطہ اور یہاں کے عوام ہمارا ساتھ دیں ہم آزاد کشمیر میں شفاف حکومت بنائیں گے۔آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے چپے چپے پر جدوجہد اور قربانی کی داستان رقم ہے۔میں سدھنوتی کے شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی سے یقین دلاتا ہوں جسطرح سبز علی خان اور ملی خان نے کھالیں کھنچوادیں مگر اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔

میں نے بھی کبھی سدھنوتی کے شہیدوں کے ساتھ غداری نہیں کی اور اسی جذبے کے تحت میں نے پلندری میں کیڈٹ کالج تعمیر کرایا۔تاکہ دنیا کو پتا لگ سکے کہ آزاد کی یہ شمع کہاں سے روشن ہوئی۔اسی طرح میں نے اسی جذبے کے تحت سدھنوتی بائی پاس بنوایا۔ڈسٹرکٹ ہسپتال، گرلزسکول اور کالجز دئیے اور پلندری آزاد پتن روڈبھی میرے دور میں منظور ہوئی۔نواز شریف اور زرداری کو اب آزاد کشمیر کے لوگ پہچان چکے ہیں اور اپنے قومی و ریاستی تشخص کو آگے بڑھانے کے لئے عوام ہمارے ساتھ ملکر عمر ان خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے۔