بحرین، دہشت گردی میں ملوث عناصرکی ایران فرار کی سازش

فرار ہونے والے 11 دہشت اور ان کے پانچ معاونین گرفتار، چھ کی تلاش جاری

پیر 6 جون 2016 10:38

منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء)خلیجی ریاست بحرین کے کوسٹ گارڈ حکام نے منامہ کی ایک جیل سے فرار ہونے والے دہشت گردوں میں سے بیشتر کو حراست میں لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے عناصر اپنے ایرانی سرپرستوں کی مدد سے ایران فرار کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی کشتیوں کا تعاقب کر کے پکڑ لیا گیا۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق منامہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوسٹ گارڈ حکام نے متعدد دہشت گردوں کو کشتیوں کے ذریعے ایران لے جانے کی کوشش کے دوران پکڑا لیا ہے۔

فرار کی کوشش کرنے والے افراد منامہ کی ایک جیل سے حال ہی میں اچانک فرار ہو گئے تھے۔ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ کوسٹ گارڈ حکام اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں سمندر کے راستے ایران فرار کی کوشش کرنے والے صادق مکی جاسم اور صادق الحائکی کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

مکی جاسم کو 10 سال جب کہ صادق الحائکی کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔شمالی بحرین میں مشکوک کشتی کیخلاف کی گئی کارروائی کے دوران ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دیگر ملزمان میں 10 قید کے سزا یافتہ اشہتاری حسن علی منصور، 15 سالہ قید کے حسین محمد حسین، 10 سالہ قیدی علی مہدی حسن، سیکیورٹی فورسز کو مطلوب مصطفیٰ عبدالعزیز فتی، ،10 سالہ قید کے سزایافتہ سید علاء میثم،10 محمد علی جعفر اور علی محمد صالح کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے کشتی کے کپتان حسین عبداللہ الصفار اور اس کے معاون محمود حمید المطوع کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دستاویزات، نقدی اور GPS سسٹم بھی برآمد کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کے ایران فرار کی ناکام کوشش کے بعد بحرینی وزیرداخلہ الشیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ کی زیرصدارت اہم جلاس منعقد ہوا جس میں امن وامان کی صورت حال اور دہشت گردوں کی فرار کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں حوض الجاف حراستی مرکز سے 17 افراد کے فرار کا جائزہ لیا اور مفرور شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جیل سے فرار ہونے والے 11 افراد کو فرار میں معاونت کرنے والے پانچ دوسرے شرپسندوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا ہے جب کہ چھ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ ابھی تک مفرور بتائے جانے والوں کی شناخت محمد عبدالامیر جبار جعفر مشیمع، عمر 20 سال، یوسف احمد عبداللہ العرادی م 21 سال، سید علوی طالب محمد حسن،21 سال، حسن موسیٰ جعفر محمد 20 سال، محمود سید عادل کاظم 21 اور عبداللہ حسین علی الجعوز عمر 21 سال کے ناموں سے شناخت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :