امریکی صدارتی انتخابات، ہیلری کو ٹرمپ پر واضح سبقت حاصل

امریکی صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلہ ہوگا

پیر 6 جون 2016 10:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جون۔2016ء) امریکا میں صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹ پارٹی کی ہیلری کلنٹن نے ایک بار پھر ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

امریکا میں رائے عامہ کے جائزے کے مطابقہیلری کو 46 اور ٹرمپ کو 35فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ سروے کے دوران ایک ہزار 421 افراد سے رائے لی گئی جن میں سے 46 فیصد ووٹرز نے ہیلریکلنٹن اور35 فیصد ووٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس نومبر میں امریکا میں صدارتی انتخابات ہورہے ہیں جس میں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔