بھارتی وزیر کھیل کی جہالت عالمی لیجنڈ باکسر محمد علی کو ریاست کیرالہ کا شہری قرار دے دیا

’’نئے نویلے‘‘وزیر کھیل جے ارجن کی جہالت اور لاعلمی نے بھارتی شہریوں کو آگ بگولہ کر دیا، مذاق اڑانا شروع کردیا

اتوار 5 جون 2016 11:13

کیرالہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء)بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر کھیل کی ”جہالت“ اور لاعلمی کی انتہا نے پورے بھارت کو شرمندہ کر دیا ،لیجنڈ باکسر محمد علی کے انتقال پر جب ٹی وی چینل نے محمد علی مرحوم کے بارے تاثرات جاننا چاہے تو وزیر کھیل نے ایسا جواب دیا جسے سن کر سب حیران رہ گئے۔نجی بھارتی چینل’ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے ”نئے نویلے “وزیر کھیل جے ارجن کی جہالت اور لاعلمی نے بھارتی شہریوں کو آگ بگولہ کر دیا ،دنیا کے مایہ ناز باکسر اور لیجنڈ محمد علی کے انتقال پر جب میڈیا نے ان کے تاثرات جاننا چاہے تو جے ارجن نے ایسا جواب دیا جسے سن کر پورا میڈیا ہکا بکا رہ گیا ،جے ارجن انٹر نیشنل باکسر محمد علی کے انتقال پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے شروعات تو ٹھیک کیاور کہا کہ” میں نے ابھی ابھی علی کی موت کی خبر سنی ہے “اتنا کہہ کر جے ارجن نجانے کیسے پھسل گئے اور بولے ”علی کیرالہ کا بہت بڑا ہیرو اور نامور ہستی تھے ،انہوں نے کیرالہ کے لئے گولڈ میڈل جیت کر ریاست کیرالہ کے ساتھ پورے بھارت کا نام روشن کیا ہے“جے ارجن کا یہ بیان دینا تھا کہ میڈیا مزید شرمندگی سے بچنے کے لئے انہیں وہیں پر روک دیا ،تاکہ اب وہ کہیں بھارت کا نام مزید روشن کرنا نہ شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے کیرالہ کے وزیر کھیل کا بیان روک تو دیا ہے مگر بھارتی شہری سوشل میڈیا پر جے ارجن کی جہالت اور لاعلمی کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :