افغا ن سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، طالبان کے دو اہم کمانڈر سمیت 18 دہشتگرد ہلاک

اتوار 5 جون 2016 11:13

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء) افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے دو اہم کمانڈر سمیت 18 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں افغانستان کے مختلف صبوں میں 18 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں داعش کے 9 جنگجو بھی شامل ہیں جبکہ 7 دہشت گرد زخمی ہو چکے ہیں افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کرنے والے صوبے میں کابل ، زابل ، موگر ، پکتیا ، فریاب ، غزنی اور ہلمند شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :