باکسر محمد علی کی عوامی سطح پر دعائیہ تقریب جمعہ کو منعقد ہوگی

اتوار 5 جون 2016 11:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء)باکسنگ کی دنیا کے عظیم مسلمان کھلاڑی محمد علی کے فیملی ترجمان بوب گونل نے صحافیوں کو بتایا کو مرحوم کیلئے عوامی سطح پردعائیہ تقریب جمعہ کو ان کے آبائی علاقے لوئس ویلے میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق امریکی صدر بل کلنٹن، مزاح نگار بلی کرسٹل اور سپورٹس جرنلسٹ برانٹ گومبل مرحوم محمد علی کیلئے تعریفی کلمات ادا کریں گے۔ اس سے قبل جمعرات کو محمد علی کے پسماندگان خاندان کی سطح پر دعائیہ تقریب منعقد کریں گے۔یاد رہے کہ عظیم باکسر محمد علی جمعہ کے روز 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔