بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلررسائی نہ دینے کا فیصلہ

اتوار 5 جون 2016 11:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جون۔2016ء)پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک فوری طورپرقونصلررسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے اعتراف کی روشنی میں کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی مداخلت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب پاکستان کلبھوشن یادیو کے انکشافات پر مبنی دستاویزی ثبوت بھی مرتب کر رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام دستاویزی ثبوت پاکستان اقوام متحدہ سمیت اہم ممالک کو دے گا اور اس سلسلے میں مختلف ممالک کے سفیروں کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :