ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا

ہفتہ 4 جون 2016 10:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جون۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستاہوگیا۔جمعہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1212ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،لاہور،ملتان،اسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت47ہزار600روپے سے کم ہوکر47ہزار550روپے پرآگئی اسی طرح43روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت40ہزار757روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت640روپے پربرقراررہی ۔