بیورو کریسی کا ناروا رویہ،میر سرفراز بگٹی نے احتجاجاً اپنا دفتر بند کر دیا

ہفتہ 4 جون 2016 10:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جون۔2016ء )صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے احتجاجاًاپنا دفتر بند کر دیا وزیراعلیٰ بلوچستان کی وطن واپسی تک دفتر بند رکھنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی نے بیورو کریسی کی مبینہ رویئے کے خلاف احتجاجاً اپنا دفتر بند کر دیا جبکہ دفتری اسٹاف کو بھی اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی وطن واپسی تک وزیر داخلہ کا دفتر بند رہے گا تاہم اس ضمن میں وزیرداخلہ سے رابطہ کر نے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔