پاکستان سمیت دنیا کے اکثرممالک موسمی حالات سے شدید متاثر

امریکا،فرانس،اورجرمنی سمیت کئی ممالک کوسیلابی صورتحال کاسامناہے ال نینوطوفان سے پاکستان کے جنوبی علاقے خشک سالی،وسطی اورشمالی علاقے گردآلودہواوٴں اورطوفانی بارشوں سے بری طرح متاثرہوسکتے ہیں ،فائبو رپورٹ عالمی رہنماووں نے ماحولیاتی آلودگی کوکم کرنے کے لیے عملی اقدامات نہ کئے تو یہ زمین کے لئے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے ، سائنسدان

ہفتہ 4 جون 2016 10:37

اسلام آباد، نیویارک ،پیرس ، برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جون۔2016ء)پاکستان سمیت دنیاکے اکثرممالک موسمی حالات سے شدیدمتاثر ہیں امریکا،فرانس،اورجرمنی سمیت کئی ممالک کوسیلابی صورتحال کاسامناہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی اورخیبرپختونخوا کاطوفان ہو یا امریکا میں بلند بگولے یاپھرجرمنی اورفرانس سمیت یورپی ممالک میں معمول سے زیادہ بارشیں اس کی وجہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں کوقراردیاجارہاہے انٹرنیشنل پینل ان کلائمیٹ چینج کی رپورٹ فایبومیں کہاگیاہے کہ ال نینوطوفان سے پاکستان کے جنوبی علاقے خشک سالی،وسطی اورشمالی علاقے گردآلودہواوٴں اورطوفانی بارشوں سے بری طرح متاثرہوسکتے ہیں فرانسیسی محکمہ موسمیات نے ملک میں حالیہ بارشوں کوغیرمعمولی قراردیاہیاور شدیدترین بارشوں نے فرانس کا سوسالہ ریکارڈ توڑ دیاہے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں بھی سیلابی صورتحال ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کانیاسلسلہ آئندہ دوسے تین روزتک جاری رہنے کاامکان ہے سپرپاورامریکا بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے سامنے بے بس نظرآتاہے ٹیکساس میں ریکارڈبارشوں کے باعث سیلاب اس کامنہ بولتاثبوت ہے سائنسدانوں کاکہناہے کہ عالمی رہنماووں نے ماحولیاتی آلودگی کوکم کرنے کے لیے عملی اقدامات نہ کئے تو یہ زمین کے لئے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :