آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات

علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ترک وزیر دفاع کی آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر پاک فوج کی تعریف

ہفتہ 4 جون 2016 10:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جون۔2016ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکی کے وزیر دفاع فکری آئزک نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ ترک وزیر دفاع نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں پر پاک فوج کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق ترک وزیر دفاع نے جمعہ کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور یادگار شہدا ء پر حاضری بھی دی اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی دفاعی اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر ترک وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑی لازوال قربانیاں دی ہیں۔ دہشتگردی ایک ملکی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے عالمی قوتوں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ترکی کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔