ماہ رمضان گرم اورخشک گزرے گا ،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

جمعہ 3 جون 2016 09:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ماہ رمضان جو جون میں آرہا ہے گرم اورخشک گزرے گا بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ جون گرم ترین ہی ماہ کے طور پر ہی گزرے گا محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی رات کے پی کے اور اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں آنے والی تیز آندھی اور بارش کی وجہ آنے والی مغربی ہوائیں تھیں جو ان علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ ہونے اور ہوا کا کم دباؤ کے باعث آندھی اور بارش کا باعث بنیں ایسی ہوائیں پہاڑی علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کا باعث بنتی ہیں اس قسم کی آندھیاں ہفتہ میں ایک مرتبہ پھر آسکتی ہیں تاہم جولائی کے پہلے ہفتہ سے ستمبر کے اختتام تک ان ہواؤں میں کمی رونما ہوگی محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز میں آندھی اور بارش باعث بننے والی مغربی ہواؤں کے آنے کا کوئی امکان نہیں جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور گرمی کی شدت بھی بڑھے گی۔