آئندہ 24گھنٹوں میں خیبر پختونخو ا، بالائی پنجاب ، اسلام آباد، فاٹا، گلگت اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤ ںآ ندھی، گرج چمک کیساتھ بارش ، بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان

جمعہ 3 جون 2016 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء )آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویژن)، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤ ںآ ندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ، ڑوب، ڈی جی خان، ڈی آئی خان اور ملتان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤ ںآ ندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔آج ریکارڈ کییگئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد46، پڈعیدن، دادو45، لاڑکانہ، بہاولنگر، اوکاڑہ، روہڑی،سبی،سکھر44 ڈگری سینٹی گریڈ۔

(جاری ہے)

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: پشاور(ائیرپورٹ 26،سٹی 16) پارہ چنار 14،دیر، چراٹ09، میرکھانی08، کوہاٹ07، مالم جبہ، دروش03، کاکول، پٹن02، لوئیر دیر01۔ پنجاب:چکوال 14، منڈی بہاوٰالدین 08، مری06، اسلام ا?باد(زیروپوائنٹ)05، جہلم03، سیالکوٹ(ائیرپورٹ)، راولپنڈی، میانوالی02، گجرات،منگلا01۔کشمیر: گڑھی دوپٹہ، راولاکوٹ08، مظفرا?باد02 اور کوٹلی میں01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :