رمضان المبارک سے قبل ملک بھرکی 60تنظیموں پر پابندی ،بینک اکاؤنٹس منجمند

صدقات ، فطرانہ اور خیرات وصول کرنے پر پابندی عائد تین کالعدم تنظیمیں عید الاضحی کے موقعہ پر کھالیں بھی اکٹھی نہیں کر سکیں گی

جمعہ 3 جون 2016 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء)حکومت پاکستان نے رمضان المبارک سے قبل ملک بھرکی 60تنظیموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے بینک اکاوٴنٹس منجمد کرنے اوران پر صدقات ، فطرانہ اور خیرات وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔جبکہ تین تنظیموں کو یو این ایس سی آر1267کے تحت رکھا گیا ہے۔یہ کالعدم تنظیمیں عید الاضحی کے موقعہ پر کھالیں بھی اکٹھی نہیں کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزار ت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے جن تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں لشکر طیبہ ، سپاہ صحابہ پاکستان ، تحریک جعفریہ پاکستان ، تحریک شریعت نفاذ محمدی، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان ، خدام السلام ، اسلامی تحریک پاکستان، جمیعت الانصر، جمیعت الفرقان، حزب التحریر ، خیر الناس انٹر نیشنل ٹرسٹ ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلام ، انصار الاسلام ، حاجی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈفرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبا ایکشن کمیٹی گلگت،مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت،تنظیم نوجوانان سنت گلگت، پیپلزامن کمیٹی(لیاری)کراچی،اہل سنت و الجماعت، الحرمین فاوٴنڈیشن ،رابطہ ٹرسٹ،انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت بلتستان،تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان،بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ امن،تحفظ حدود اللہ، بلوچستان واجا لبریشن آرمی،خانہ ء حکمت، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند، طارق گیدر گروپ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان ، اسلامک جہاد یونین، 313بریگیڈ ، تحریک طالبان باجوڑ ، امر بالمعروف و نہی انلمنکر، بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد ، یونائیٹڈبلوچ آرمی ، جئے سندھ متحدہ محاز ، جبکہ یو این ایس سی آر کے تحت رکھی گئی کئی تنظیموں میں جماعة الدعوة، الاختر ٹرسٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :