سعودی عرب کا متنازعہ ٹیکسی سروس اوبر میں 3.5 ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کا اعلان

ٹیکسی سروس کمپنی کی قدر و قیمت بڑھ کر 62.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، یہ اقدام اس کے ویژن 2030 نامی اس طویل المدتی منصوبے کا نقطہ آغاز ہے، سعودی عرب

جمعہ 3 جون 2016 09:48

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء)سعودی عرب نے متنازعہ ٹیکسی سروس اوبر میں 3.5 ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، اس طرح اس ٹیکسی سروس کمپنی کی قدر و قیمت بڑھ کر 62.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی عرب نے متنازعہ ٹیکسی سروس اوبر میں 3.5 ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اس ٹیکسی سروس کمپنی کی قدر و قیمت بڑھ کر 62.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنی سعودی عرب کے ساتھ اس ڈیل کے ذریعے مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنانا چاہتی ہے۔ سعودی عرب کے لیے یہ اقدام اس کے وژن 2030 نامی اس طویل المدتی منصوبے کا نقطہ آغاز ہے، جس کے تحت یہ ملک معدنی تیل کے کاروبار پر اپنا انحصار کم سے کم کرنا چاہتا ہے۔