ماضی کے عظیم باکسر محمد علی کو سانس کی تکلیف، ہسپتال منتقل

جمعہ 3 جون 2016 09:46

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء) ماضی کے عظیم باکسر محمد علی کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سانس کی تکلیف کی وجہ سے ان کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا ضروری ہو گیا تھا۔ محمد علی کی عمر 74 برس ہے، انکی حالت بہتر ہو رہی ہے۔