قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم کی صحت بہتر ہو رہی ہے،مریم نواز

ایک ہفتہ ہسپتال پھر 3 سے 4 ہفتہ لندن رہیں گے،جب سفر کے قابل ہوں گے تو وطن واپس آئیں گے،وزیر اعظم سے 2منٹ تک گفتگو کی ہے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 3 جون 2016 09:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جون۔2016ء) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے وزیراعظم کی صحت بہتر ہو رہی ہے، وہ ایک ہفتہ ہسپتال پھر 3 سے 4 ہفتہ لندن رہیں گے اور جب سفر کے قابل ہوں گے تو وطن واپس آئیں گے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی صحت بھتر ہور رہی ہے، آج ان سے ملاقات ہوئی اور 2منٹ تک گفتگو کی ہے، نواز شریف مزید ایک ہفتہ ہسپتال میں رہی گے، جس کے بعد انہیں مزید 3 سے 4 ہفتہ لندن میں رہنا ہوگا اور جب وہ سفر کے قابل ہو جائیں گے تو وطن واپس آئیں گے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کو آج 2 بار واک کرائی انہیں کمرے میں شفٹ کر دیا جائے گا، مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کے لیے پاکستانی قوم نے بہت دعائیں کی اور ان کی جلد صحت یابی لوگوں کی دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :