ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کارحجان

فی تولہ سونے کی47ہزار900روپے سے کم ہوکر47ہزار700روپے پرآگئی

جمعرات 2 جون 2016 09:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کارحجان دیکھاگیا۔بدھ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں9ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1217ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی47ہزار900روپے سے کم ہوکر47ہزار700روپے پرآگئی اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت40ہزار889روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت640روپے پربرقراررہی ۔