حکومت کا کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی شہر کو بجلی کی فراہمی کیلئے نئی کمپنیوں کو ٹھیکہ دینے کیلئے حکمت عملی

جمعرات 2 جون 2016 09:39

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء) حکومت نے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ملک کے سب سے بڑے شہر کو بجلی کی فراہمی کیلئے نئی کمپنیوں کو ٹھیکہ دینے کیلئے حکمت عملی طے کی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نظام کو منجمند کیا ہوا ہے اور اس کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے کہ جس کو سراہا جائے کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کرنے میں بھی ناکام ہوگیا ہے، حکومت نے تمام معلومات کو دیکھتے ہوئے نئی کمپنیوں کو آفر دی ہے کہ جب مقابلہ ہوگا تو تو کام بھی اچھا ہوگا، جبکہ اس مقصد کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو یہ فیصلہ کرے گی کہ آپ کونسی نئی کمپنی کو کراچی میں کے الیکٹرک کے مدمقابل رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :