مشترکہ اجلاس،آرمی چیف اور مولانا فضل الرحمن گلے ملے ،ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی

جمعرات 2 جون 2016 09:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ایک دوسرے کے گلے ملے اور خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صدر مملکت ممنون سے ملاقات اور بعد ازاں اراکین قومی اسمبلی سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اس موقع پر موجود مولانا فضل الرحمن نے آرمی چیف سے گلے ملے اور پھر مصافحہ کیا ،دونوں رہنماؤں نے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ۔