سپریم کور ٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ تین افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا

جمعرات 2 جون 2016 09:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء) سپریم کور ٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ تین افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد روکتے ہوئے تینوں ملزمان کے ٹرائل کاریکارڈ طلب کر لیا،عدالت نے ہدایت کی کہ فوجی عدالتوں کے تمام مقدمات کو یکجا کیاجائے اور انہیں رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں سماعت کے لئے لگایا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے فضل غفار،ناصر خان اور فتح خان کی ورثاء کی جانب سے دائرالگ الگ درخواستوں کی سماعت کی اس موقع پرناصر خان کی طرف سے عاصمہ جہانگیر نے پیش ہوکرعدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو تحریک طالبان کے ساتھ رابطوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

دوسرے ملزم فضل غفار کی طرف سے احمدرضا قصوری نے پیش ہوکر بتایا کہ ملزم پر تحریک طالبان کے لئے کام کرنے کا الزام لگایاگیا تھاانھوں نے خود ہتیھار ڈالے تھے جبکہ تیسرے ملزم فتخ خان کے وکیل نے پیش ہوکر بتایا کہ ان کے موکل کو آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ کرنے والوں کیلئے سہولت کارکے طورپرکام کرنے کا الزام ہے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سزا کے خلاف دائرتینوں اپیلیں ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ سے اصل ریکارڈ طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :