یورو فٹبال چیمپئن شپ 2016ء میں دہشتگردی کا خطرہ ہے ، امریکہ

امکان ہے کہ یورو فٹ بال ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے دس لاکھ سے زائد شائقین فرانس آئیں گے، ٹورنامنٹ میں براعظم کی بہترین قومی ٹیمیں حصہ لیں گی

جمعرات 2 جون 2016 09:51

نیویارک، پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء)امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ فرانس میں اگلے ماہ منعقد ہونے والے یورو 2016 فٹ بال چیمپیئن شپ کو شدت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرمیوں میں بڑے پیمانے پر سیاح یورپ کا رخ کرتے ہیں اور یہ دہشت گردوں کا بڑا ہدف ہو سکتے ہیں۔سٹیڈیم، کنسرٹ ہال اور ریستورانوں پر ہونے والے ان حملوں میں 130 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

اس کے بعد مارچ میں ہمسایہ ملک بیلجیئم کے برسلز ایئر پورٹ اور میٹرو سٹیشن پر حملوں میں 32 لوگ مارے گئے۔ دونوں حملوں کی ذمہ داری نام نہاد دولتِ اسلامیہ نے قبول کی تھی۔امکان ہے کہ یورو فٹ بال ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے دس لاکھ سے زائد شائقین فرانس آئیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں براعظم کی بہترین قومی ٹیمیں حصہ لیں گی۔امریکہ نے اپنے شہریوں کو سفری تنبیہ جاری کرنے ہوئے کہا کہ ان پر یورپ بھر میں حملوں کا خطرہ ہے۔

یوں تو امریکہ اپنے شہریوں کے لیے معمول کے مطابق سفری تنبیہہ جاری کرتا رہتا ہے کہ لیکن 20 برسوں میں پہلی بار ہے کہ اس نے بالخصوص یورپ کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔تنبیہہ کے مطابق سیاحتی مقامات، ریستورانوں، کمرشل سنٹرز اور ٹرانسپورٹیشن کو حملوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔اس تنبیہہ میں ٹور ڈی سائیکل ریس اور پولینڈ میں کیتھولک چرچز کے یوتھ ڈے کے حوالے سے بھی خبردار کیا گیا ہے جہاں 25 لاکھ شائقین کی آمد متوقع ہے۔

برطانیہ کی وزراتِ خارجہ نے بھی فرانس میں دہشت گردی کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔امریکی تنبیہہ کے حوالے سے پوچھنے پر وزراتِ خارجہ کا کہنا تھا وہ بالخصوص فٹ بال کے شائقین کو خبردار کریں گے۔فرانس نے ہنگامی حالت میں توسیع کرتے ہوئے اس میں ٹورنامنٹ کا وقت بھی شامل کیا ہے اور وہ اس دوران ڈرونز پر پابندی کے حوالے سے غور کر رہا ہے۔فراسن بھر میں 90000 پولیس اہلکار، فوج اور نجی سکیورٹی ایجنٹس تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :