امیر کویت کی توہین کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان کے مقدمے کی سماعت

جرم ثابت ہونے پر الصباح فیملی کے تین افراد سمیت پانچ افراد کو پانچ پانچ سال جیل کی سزا

جمعرات 2 جون 2016 09:51

کویت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2جون۔2016ء)کویت میں فوجدار ی مقدمات کی سماعت کرنے والی ایک عدالت نے امیر کویت کی توہین کرنے کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان کے مقدمے کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر حکمران خاندان الصباح فیملی کے تین افراد سمیت پانچ افراد کو پانچ پانچ سال جیل کی سزا سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق پا نچ کویتی باشندوں نے جن میں حکمران خاندان کے تین افراد شامل تھے نے واٹس اپ اور ٹیوٹر کے ذریعے امیر کویت کیلئے توہین آمیز کلمات جاری کئے تھے۔ عدالت کی طرف سے ملزمان کو فیصلے کے خلاف اپلیٹ کورٹ میں اپیل کرنے کا حق دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :